وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران حکمراں بینچ کے ارکان کو اس وقت چپ کرایا جب وہ کانگریس کےنائب صدر راہل گاندھی کے اپنی سیٹ سے اٹھ کر باہر کی طرف جانے پر شور شرابہ کر رہے تھے۔
مسٹر مودی جب
صدر کے خطاب پر شکریہ تحریک پر بحث کا جواب دے رہے تھے تو اس دوران مسٹر گاندھی اٹھ کر ایوان سے باہر جانے لگے۔
اسے دیکھتے ہی حکمراں بینچ کے ارکان نے پُرشور انداز میں مسٹر گاندھی سے رکنے اور وزیر اعظم کی تقریر سنتے رہنے کو کہا۔